ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رکن اسمبلی بیدر محمد رحیم خان کی وزیراعلیٰ سے ملاقات ؛ بنیادی سہولیات و دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے10کروڑ روپیوں کی منظوری

رکن اسمبلی بیدر محمد رحیم خان کی وزیراعلیٰ سے ملاقات ؛ بنیادی سہولیات و دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے10کروڑ روپیوں کی منظوری

Mon, 06 Mar 2017 11:29:53    S.O. News Service

بیدر،5؍مارچ(ایس او نیوز؍محمد امین نواز بیدر)بیدر کے رکن اسمبلی جناب محمد رحیم خان چیرمن کرناٹک اسٹیٹ وئیر ہاؤسنگ کارپوریشن نے بنگلور میں چیف منسٹرکرناٹک سدارمیا سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے اسمبلی حلقہ کے مسائل کے ضمن میں تفصیلی بات کی اور اس سلسلہ میں مُختلف تجاویز پر ایک مکتوب پیش کیا۔جناب محمد رحیم خان نے چیف منسٹرسدارامیا کو بتایا کہ آبادی کے  لحاظ سے یہاں مسلم قبرستانوں کیلئے جگہ نہیں کے برابر ہے ۔اور مسلم قبرستانوں کی باؤنڈری وال کے علاوہ اقلیتوں کی فلاح و بہبوں کیلئے مُختلف ترقیاتی کاموں کا ذکر کیا ۔ساتھ ہی ساتھ غریب مسلم بستیوں و کالونیوں میں بچوں کو حصول تعلیم کیلئے مدارس میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان مسلم بستیوں و کالونیوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے اوردیگرترقیاتی کاموں سے متعلق بات کی ‘جس کی سنجیدگی سے سماعت کرتے ہوئے چیف منسٹر سدارامیا نے حلقہ اسمبلی بیدر میں مذکورہ بالا کاموں کیلئے10کروڑ روپیے منظورکردئے۔ جناب محمد رحیم خان رکن اسمبلی بیدر نے چیف منسٹر کرناٹک کی جانب سے خصوصی طورپر دلچسپی لیتے ہوئے10کروڑ روپیے منظور کرنے پر ان سے اِظہار تشکر کیا۔یہ اطلاع بیدرکے رکن اسمبلی جناب محمد جناب محمد رحیم خان نے نمائندہ ھٰذا سے بات چیت کرتے ہوئے دی ہے۔


Share: